26 مارچ 2011 - 19:30

تھائی لینڈ اور میانمار کے سرحدی علاقے میں شدیدزلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ سے زائد ہوگئی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بینکاک اور میانمار کے سرحدی علاقوں پرآنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ میانمارحکام کے مطابق زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ عمارتیں گرنے سے نوے افراد زخمی بھی ہوئے۔زلزلے کے باعث 130 عمارتیں اور عیسائیوں کی 5 عبادت گاہیں تباہ ہوگئی ہیں۔جس سے دب کر13 خواتین سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے، سڑکیں ملبے سے بند ہوگئی ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں 5.5شدت کے جھٹکے نے خوف و ہراس پھیلا دیاہے،،تھائی لینڈ میں ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110