ریسیکو ذرائع کے مطابق الصبح لیاری کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں،جنھیں اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا ہے،لیاری کے ہی علاقے میں واقع افشانی گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں محمود شاہ روڈ کے قریب کچرا کنڈی سے ایک 24 سے 28 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ ہاتھ زنجیر سے بندھے ہوئے ہیں اور زنجیر میں تالا بھی پڑا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کو اغوا کرنے کے بعد سر میں گولی ماری گئی تھی۔ کیماڑی میں چندا روڈ سے 40 سالہ شخص بخت زمان کی لاش ملی ہے۔ گلستان جوہر میں فائرنگ سے 50 سالہ حسن گل اور عزیز بھٹی کے علاقے میں 26 سالہ جاوید رشید ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مجاہد کالونی میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شریف، نور محمد اور سبحان اللہ ہلاک ہوگئے۔مقتولین کی عمریں50 سے 60 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں عبدالکریم اور عارف محبوب زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مجاہد کالونی میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اور یہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی دکھائی دیتا ہے، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اُدھر ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 45 سالہ عبدالحمید عرف پپو کو ہلاک کردیا، مقتول کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا۔ گلشن اقبال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 19 سالہ محمد آصف ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کو دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔کراچی میں ایم اے جناح روڈ ،عزیز بھٹی ،عوامی کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں مزید 6 افراد زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110