مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لئے اوباما انتظامیہ کو پاکستانی عوام کے تحفظات اور خدشات دور کرنا ہونگے' ڈرون حملوں جیسے واقعات سے دونوں ممالک کے مابین بداعتمادی ختم نہیں ہو سکتی' مسلم لیگ (ن) پائیدار جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے امریکی سفیر کیمرون منٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتہ کو رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات' پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے امریکی تعاون' دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر دوطرفہ امور زیرغور آئے۔
نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے کہ غلط فہمیاں دور کی جائیں۔ امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ کے حوالے سے اس علاقے کے خصوصی حالات کو سمجھے جبکہ ڈرون حملے روکے جائیں۔ پاکستانی عوام خصوصاً قبائلی ان حملوں کے سخت مخالف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔
.........
/110