26 اگست 2010 - 19:30

لبنانی اخبار "اللواء" نے لکھا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ کے خصوصی ایلچی جارج میچل کے نمائندے نے لبنانی فوج کے کمانڈر کے ساتھ حال ہی میں ملاقات کی ہے اس ملاقات میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل لبنانی فوج کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق امریکی کے خصوصی ایلچی کے نمائندے فردریک ہاف نے 9 اگست کو لبنان کے فوجی کمانڈر "جان قہوہ جی"  کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل لبنان کے اہم فوجی ٹھکانوں پر بمباری کا منصوبہ بنارہا ہے۔ امریکی ایلچی کے نمائندے نے اسرائيلی حملے کے بارے میں 4 گھنٹے تک لبنانی فوج کے سربراہ سے بات چیت کی ہے اور انھوں نے ایک ایسا نقشہ پیش کیا ہے جس کے مطابق اسرائیل،  لبنانی فوج کے تمام ٹھاکانوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور لبنانی فوج کی چھاؤنیاں اور ٹریننگ سینٹرز بھی نشانے پر ہیں۔

۔۔۔۔۔

/110