18 اکتوبر 2010 - 20:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ تشدد میں مختلف مقامات پر فورسزکی فائرنگ سے مزید دو جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں فورسزکی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ہندوستان کے زير انتظام  کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے تازہ ہلاکتوں کے بعد اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس کے دوران تازہ ہلاکتوں کے بعد فوج، نیم فوجی دستوں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کے اجلاس میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔اور مظاہرین کو منتشر کرتے وقت قانونی ضوابط پر عمل کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کشمیر میں گیارہ جون سے مظاہروں پر فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد اٹھاون ہوگئی ہے۔

..........

/110