18 اکتوبر 2010 - 20:30

پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو مختلف پولیس اسٹیشنوں پر فائرنگ اور کم شدت کے دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پہلے واقعے میں پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی گاڑی سے فائرنگ کے علاوہ تھانے کے اندر دستی بم پھینکے گئے جبکہ اس کے کچھ دیر بعد شہر کے ایک دوسرے پولیس سٹیشن کے باہر اوپر تلے کم شدت کے دو دھماکے ہوئے۔پولیس کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھانے کے باہر کھڑی گاڑی پر پہلے فائرنگ کی اور پھر عمارت کے اندر دستی بم پھینکے ۔فائرنگ کی وجہ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور ان میں ایک اہلکار سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ابھی تک کسی بھی گروہ یاشخص نےاس کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

........

/110