رائٹرز نے بدھ کوسفارتی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو ایسے شواہد ملے ہيں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تہران ایٹمی ہتھیاربنانے کے لئے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ابھی اس نے ایٹم بم بنانے کا کوئی پروگرام شروع نہيں کیا ہے!یاد رہے کہ امریکہ کی سولہ خفیہ ایجنسیوں نے امریکہ کی قومی انٹلیجنس کویہ اطمینان دلایا تھا کہ واشنگٹن کے دعوؤں کے برعکس ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئي پروگرام نہيں رکھتا ۔ سن 2007 میں جب یہ خبرسامنے آئی تھی اس وقت امریکہ کے بہت سے اتحادیوں نے بھی ایران کے خلاف اس کے جھوٹے پروپیگنڈوں پراس سے اپنی ناراضگی کا اظہارکیا تھا اورکانگریس کے بعض ارکان نے بھی بش انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ امریکی حکام نے چارسال قبل یہ بہانہ بناکر کہ ایران نے ایٹمی سرگرمیوں کے لئے معین کی گئی ریڈلائنوں کو عبور کرلیا ہے اورا یٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے غلط اطلاعات ومعلومات کی بنیاد پرایران کے ایٹمی معاملہ کوسیاسی بناکر اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھجوادیا تھا ۔ایران نے ابھی تک ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی سے مکمل اور بھرپور تعاون کیا ہے اور اس بات کی خود ایجنسی نے کم سے کم 21رپورٹوں میں بھی تصدیق کی ہے جبکہ غیر وابستہ تحریک کے رکن ملکوں کی طرف سے جاری کئے گئے متعدد بیانات میں بھی تاکید کی گئی ہے کہ ایران نے ایجنسی کے ساتھ پورا تعاون کیا ہے۔ آئی اے ای اے نے تو اپنی ان تمام رپورٹوں میں کھل کر کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کا کوئی انحراف نہيں پایا جاتا اور تہران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے؛ لیکن دوسری طرف سے امریکہ نے اپنے بے بنیاد اورمن گڑھت دعوؤں کے ذریعے ایران پر لاحاصل دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی امریکہ غلط اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لے کر اپنی ایجنسیوں کے ذریعے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ کے ان اقدمات سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ واشنگٹن کو ایران کے ایٹمی پروگرام پرپریشانی نہیں ہے بلکہ وہ خود بھی جانتا ہے اور اس نے اعتراف بھی کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے تاہم اس کی اصل پریشانی ایرانی عوام کا وہ عزم و ارادہ ہے جو انھوں نے اپنے ملک کی ترقی و پیشرف اور آزادی و خودمختاری کی حفاظت کے لئے کررکھا ہے۔آج ایران کے عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے پوری قوت کے ساتھ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے ہر طرح کے دباؤ کا مقابلہ کرنےکی غرض میں میدان عمل میں ڈٹے ہوئے ہيں۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176580
خبررساں ادارے رائٹرز نے امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے حوالے سے خبردی ہے کہ یہ ایجنسیاں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کی قومی اطلاعات کو عام کرنے کا منصوبہ بنارہی ہيں۔