اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ نے جنگ ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ۔خودکش حملہ آور نے جلوس کو ٹاور کے علاقے میں نشانہ بنایا ، زخمیوں کو سول ،جناح،لیاقت نیشنل اور شہر کے نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔
خودکش حملہ آور کا سر اور دھڑ مل گیاہے اور حملہ آور کی شناخت کرنیوالے کو حکام کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خودکش حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائروں کوآگ لگاکر سڑکیں بلاک کردیں جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے متعددگاڑیاں اوردکانوں کو آگ لگادی اب تک 465دکانیں، 68گاڑیاں اور مختلف املاک کو نذرآتش کردیا گیا ۔ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس سنگل پر ہونے والے خودکش حملے میں بچوں و رینجرز اہلکار سمیت30 شہید جبکہ صحافیوں سمیت80سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کے مطابق30 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ہونے والے40 افراد کو جناح اسپتال جبکہ40 کو جناح اسپتال اور دیگر کو آغاخان اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتالوں سے خون کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔حکام کے مطابق رینجرز اہلکار عبدالرزاق نے خودکش بمبار کو پکڑا تو اس نے خود کو اڑا لیا۔
وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا اور ماتمی جلوس میں دھماکہ کرنے والے کافر ہیں۔
رحمان ملک نے آئی جی سندھ سلطان بابر خٹک سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے کہا بتایا کہ دھماکے کے مقام سے ایک انسانی سر ملا ہے جو خودکش آور کا ہوسکتا ہے۔ اور صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی مذمت کی ہے اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔