اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی مساجد کمیٹی کے سربراہ نے کہا ترکی کی سب سے بڑی مسجد جو مسجد چاملیجا کے نام سے مشہور ہے، کا افتتاح اس سال 27 رمضان کو ہوگا۔
انہوں نے کہا یہ مسجد شب قدر کو کم از کم دس ہزار افراد کی میزبان ہوگی۔
ترکی کی مساجد کمیٹی کے سربراہ ارگین کولنگ کا مزید کہنا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر کا آغاز اگست 2013 میں ہوا تھا یہ مسجد 15 ہزار مربع میٹر زمین پر تعمیر کی گئی ہے اور اس میں 37500 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
مسجد چاملیجا کے چھ مینار اور ایک گنبد ہے۔ اس مسجد کے پہلو میں میوزیم، لائبریری اور پارکینگ بھی ہے۔
یاد رہے کہ اس مسجد کی تعمیر میں ڈیڑھ ارب لیرہ لاگت آئی ہے یہ مسجد ایک بلند مقام پر تعمیر کی گئی ہے تاکہ ترکی کے بیشتر شہروں سے اس کے مینار نظر آسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169