اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صنعا سے موصولہ خبروں میں کہا گیاہے کہ مفرور صدر منصورہادی کا سینیئرکمانڈر زیدالحوری اپنے پندرہ ساتھیوں کےہمراہ صنعا کےعلاقےنہم میں ہلاک کردیا گیا - یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یہ کارروائیاں اس وقت انجام دیں جب مفرورصدر کے افراد شمال مشرق کی جانب سے صنعا کی جانب پیشقدمی کی کوشش کررہے تھے- اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے - خبروں میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ صنعا کے کئی علاقوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169