اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عصر حاضر میں عالمی سطح پر حوزہ ہائے علمیہ کی ذمہ داریوں کے زیر عنوان قم میں منعقدہ ایک کانفرنس میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ دینی مدارس اور حوزہ جات دنیا کے مختلف کونوں میں اپنے مبلغ اور مدرس بھیج کر، دنیا کی یونیورسٹیوں میں اپنے اساتید بھیج کر اور ان علاقوں میں اپنے شعبے قائم کر کے دین اسلام کی تبلیغ اور اسلام کا پیغام دنیا کے دور دراز علاقوں میں پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے شیخ قرضاوی کے ساتھ اپنی سابقہ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیخ قرضاوی پہلے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا قائل تھا اور ایران اور اسلامی انقلاب کا دفاع کیا کرتا تھا لیکن ایران کے قطر اور سعودی عرب کے ساتھ اختلافات وجود میں آنے کے بعد اس نے بھی تشیع، ایران اور حزب اللہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا شروع کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا: شیخ قرضاوی کے ساتھ ایک مناظرے میں اس نے مجھ سے کہا: ’’آپ کے علماء بہت منطقی طریقے سے گفتگو کرتے ہیں جبکہ ہمارے علماء کے اندر یہ صلاحیت نہیں پائی جاتی اسی وجہ سے وہ ہمارے سنیوں کو شیعہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں‘‘۔ میں نے کہا: اگر کوئی سنی شیعہ ہو جائے تو کیا یہ گناہ ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ شیخ قرضاوی جیسے لوگ شیعہ فوبیا کی پالیسی اپنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حوزہ اور بین الاقوامی میدان کے زیر عنوان کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا، حوزہ علمیہ قم ، جامعۃ المصطفیٰ اور دیگر دینی مراکز کے توسط سے قم میں منعقد ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲