4 مارچ 2016 - 09:11
کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیری جوان ہلاک

کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان ہلاک کر دیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان ہلاک کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے محمد اسحاق پرے، آصف احمد میر اور عاشق حسین بٹ کو ضلع کے علاقے ترال میں ڈاڈسرا کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گھر پر گولہ باری کر کے ہلاک کیا۔ مقامی لوگوں نے تباہ شدہ مکان کے ملبہ سے لاشیں نکالیں، تلاشی کی کارروائی کے دوران کئی علاقوں میں فائرنگ اور شیلنگ بھی کی گئی، جبکہ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ کشمیری واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد مظاہرین کی بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے، بعد ازاں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲