7 فروری 2016 - 20:18
آیت اللہ نوراللہ طبرسی: اسلامی انقلاب کی بنیاد قرآن وعترت پراستوار ہے

ایران کے صوبہ مازندران کے نمائندہ ولی فقیہ نےاس مطلب کہ امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے وصیت نامہ میں حدیث ثقلین سے تمسک کی ضرورت اسلامی انقلاب کے قرآنی وثقافتی تشخص کو بیان کرتی ہے،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو شہداء کے وصیت ناموں کو لوگوں کے سامنے بیان کرنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مازندران کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ نوراللہ طبرسی نے ۷فروری کو نسیم انقلاب نامی سیمینارسے اپنے خطاب کے دوران اسلامی انقلاب کی کامیابی کو ایرانی عوام کی عظیم دینی،نظریاتی اورثقافتی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ منبر،تشیع کا روایتی میڈیا ہے اورآج تک کوئی بھی چیزاس منبرکی جگہ نہیں لے سکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو آرٹ کے سانچے میں انقلاب کی حقیقت اورثقافت کو بیان کرنا چاہیے۔
آیت اللہ طبرسی نے کہا ہےکہ اسلام اورانقلاب دشمن ابھی تک انقلاب اورامام خمینی رحمة اللہ علیہ کےافکاراورگفتگو کو منحرف کرنے کے درپے ہیں لہذا عالمی استعمار کے ان حربوں کے مقابلے کا ایک بہترین ذریعہ امام خمینی رحمہ اللہ علیہ، دین اسلام اورقائد انقلاب اسلامی کے افکارونظریات کو بیان کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام خمینی نے اپنے سیاسی اورعبادی وصیت نامے میں واضح بتایا ہے کہ ایرانی انقلاب ایک ثقافتی انقلاب ہے اورامام خمینی نے حدیث ثقلین کےساتھ اپنے وصیت نامے کا آغاز کیا ہے کہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی انقلاب کی بنیاد قرآن وعترت پراستوار ہے۔

.......

/169