13 ستمبر 2015 - 11:21
افغان فوج کی کاروائیوں میں سو مسلح عناصر ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں افغان فوج کی کاروائی کے دوران سو مسلح عناصر ہلاک کردیے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے مقصد سے افغان نیشنل آرمی کی کاروائی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، تقریبا سو دہشت گرد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے چونتیس صوبوں میں سے دس صوبوں میں افغان فوج کے خصوصی دستے نے کارروائی کرکے سڑک کے کنارے نصب تیس بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا ہے-
رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے مسلح عناصر کے چوبیس مورچوں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا اور ان کے ہتھیار ضبط کرلئے- طالبان نے ابھی اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲