3 اگست 2015 - 10:28
IMI تنظیم کے رکن: یہ تنظیم دنیا کے کونے کونے میں طبی امداد فراہم کرتی ہے

انہوں نے اس تنظیم کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی کونے میں اگر میڈیکل خدمات کی ضرورت پڑے ہم وہاں ڈسپنسری لگاتے اور لوگوں کو مفت میں طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی ایم آئی تنظیم کے رکن پروفیسر قیومی نے ڈاکٹروں کی عالمی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے اس تظیم کی عالمی سطح پر کارکردگی کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یہ تنظیم مختلف خدمات کے ذریعے دنیا میں لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے اس تنظیم کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی کونے میں اگر میڈیکل خدمات کی ضرورت پڑے ہم وہاں ڈسپنسری لگاتے اور لوگوں کو مفت میں طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے تنظیم کے آئندہ منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم عنقریب ایک علمی رسالہ نکالیں گے جس میں ہم اپنی علمی تحقیقات کو شائع کریں گے۔
پروفیسر قیومی نے آئی ایم آئی تنظیم کی مزید کارگردگیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم مختلف مذہبی مناسبتوں جیسے حج اور اربعین کے موقع پر بھی اپنی فعالیت پیش کرتی ہے اور اس تنظیم کے سو سے زیادہ اراکین، حجاج اور زائرین کے لیے موبائل ڈسپنسری کی صورت میں امداد رسانی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲