اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، برمنگھم پولیس کے مطابق سوٹن کولڈ فیلڈ کے علاقے ونڈلی کلوز کے نزدیک ایک کھیت سے پیر 31 مارچ کی شام کو ملنے والی لاش کی شناخت 28 سالہ گلید حسین (Guled Hussein) کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک و پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مقتول کی موت چاقو کے وار سے ہوئی ہے، لیکن قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، قتل کی تحقیقات کا ہر پہلو سے باغور جائزہ لے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول گلد حسین کو آخری بار 25 مارچ کی صبح برمنگھم میں ان کے رہائشی علاقے برسٹل روڈ اور بیلگریو مڈل وے کے آس پاس دیکھا گیا تھا۔
سراغ رساں انسپکٹر ایڈی جارج کا کہنا ہے کہ پولیس حسین کی 35 سے 31 مارچ تک کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاعات جمع کر رہی ہے۔
پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے اطلاعات دینے کی اپیل بھی کر دی ہے۔
برطانیہ میں چاقو سے حملے اور ان حملوں میں مسلسل جانی نقصانات کئی برسوں سے روز کا معمول بن چکے ہیں اور برطانیہ کی شاہی حکومت اس خطرناک صورت حال پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
5 اپریل 2025 - 13:55
News ID: 1546907

برطانوی شہر برمنگھم میں نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے چاقو سے حملہ کر کے قتل کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ