19 فروری 2022 - 14:37
یمن پر 8 سالہ سعودی اماراتی جارحیت کے تازہ ترین اعداد و شمار/ 6 ہزار سے زیادہ عورتیں اور بچے مارے گئے

یمن میں خواتین و اطفال کے حقوق کی حامی تنظیم "انتصاف" کے مطابق اس ملک میں جاری سعودی اماراتی اتحاد کی جارحیت کے سبب تاحال 13,313 یمنی عورتیں اور بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خواتین و اطفال کے حقوق کی حامی تنظیم "انتصاف" نے یمن میں سعودی جارحیت کے سبب شہید ہونے والے بچوں اور خواتین کے اعداد و شمار بیان کیے ہیں۔
الخبر الیمنی نیوز ایجنسی نے انتصاف سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے 8 سال سے یمن کے مظلوم عوام پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 13 ہزار سے زائد خواتین اور بچے اپنی جانیں کھو چکے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔
اس تنظیم نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جارحیت میں 2 ہزار 426 خواتین اور 3 ہزار 834 بچے شہید ہوئے ہیں جبکہ 2 ہزار 834 عورتیں اور 4 ہزار 206 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
اس تنظیم نے یہ بھی کہا کہ یمن میں تقریبا ہر ایک ہزار پیدا ہونے والے بچوں میں 27 بچے مرے ہوئے دنیا میں آتے ہیں۔ جس کی وجہ اس ملک میں ممنوعہ اسلحے کا استعمال اور ملک پر محاصرے کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں کی عدم دستیابی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242