26 اکتوبر 2021 - 16:22
ایران ناجائز ریاست کی دھمکیوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: جنرل جلالی

جنرل جلالی نے ان بیانات کو ناقابل تائید مبالغہ آرائی قرار دیا اور کہا اگر صیہونی ریاست کے پاس اتنی طاقت ہوتی تو وہ یہ حملہ اب تک کر چکی ہوتی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی شہری دفاع کی تنظیم کے سربراہ جنرل جلالی نے صہیونی دھمیکوں کو اس ریاست کی کمزوری کی علامت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی فوجی طاقت اس ناجائز ریاست کی دھمکیوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جنرل "غلامرضا جلالی" نے آج بروز منگل کو ایک پریس کانفرنس میں صہیونی ریاست کے صحافی "ایدی کوہن" کیجانب سے اس ریاست کا ایران کیخلاف حملے کے الٹی گنتی کے شروع کے دعوے کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے ان بیانات کو ناقابل تائید مبالغہ آرائی قرار دیا اور کہا اگر صیہونی ریاست کے پاس اتنی طاقت ہوتی تو وہ یہ حملہ اب تک کر چکی ہوتی۔

ایرانی شہری دفاع کی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس طرح کی دھمیکاں زیادہ تر ان کی کمزوری کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اس طرح کی دھمکیوں سے اپنی کمزوری پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے ۔ اگر صیہونی ریاست کیجانب سے ایران کیخلاف کوئی اقدام اٹھایا جائے تو اس کا بہت فیصلہ کن جواب ملے گا اور کوہن اپنے اگلے دن خود کو نہیں دیکھ پائیں گے۔

جنرل جلالی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت ان خطرات کا جواب دینے، کنٹرول کرنے اور ان کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242