5 اکتوبر 2021 - 15:26
ایرانی وزیر خارجہ روس کے دورے پر روانہ

ایرانی وزیر خارجہ ایک وفد کی قیادت میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر روس روانہ ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل ایک وفد کی سربراہی میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کل جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ امیر عبداللہیان اور لاوروف اس دورے کے دوران دہشت گردی کے خطرات، منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور تنازعات کے بعد افغانستان کی تعمیر نو کیلیے بین الاقوامی امداد ، شام کے مسئلے کو حل کرنے میں تہران اور ماسکو کا اصولی موقف، ایٹمی معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کا فوری طور پر از سر نو آغاز اور اہم علاقائی مسائل پر بات چیت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲