اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی۔
ادھر لندن میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے ہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکی پولیس مظاہرین کو گاڑیوں سے کچلنے اور ان پر براہ راست فائرنگ کرنے جیسے غیر انسانی اور تشدد پسندانہ طریقے اختیار کر رہی ہے۔
342/