16 ستمبر 2012 - 19:30

یہودی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حال میں ایک انٹرویو میں بلادالحرمین پر مسلط آل سعود خاندان کو "اسرائیل کا دوست" قرار دیا اور کہا: ہمارے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے پرامن تعلقات ہیں اور دونوں "ممالک" کے متعدد امور میں مشترکہ مفادات ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان پرامن تعلقات ہیں۔نیتن یاہو نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کرکے قائم ہونے والی غاصب ریاست اسرائیل کو بھی ایک "ملک" قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک "اسرائیل اور سعودی عرب" کے درمیان مشترکہ مفادات ہیں۔ اس انٹرویو میں خبرنگار نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ "سعودی عرب کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا اس ملک کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھے ہیں؟ اور کیا اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ تعاون بھی کرتا ہے؟نیتن یاہو نے جواب میں کہا: سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان پرامن تعلقات قائم ہیں اور ہاں! مجھے کہنا چاہئے کہ ہاں! سعودی عرب کے ساتھ معاشی اور علاقائی سیاست کے حوالے سے ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔دریں اثناء فلسطینی جریدے "المنار" نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تعاون جاری ہے اور سعودی عرب اور اسرائیل شام اور ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے قریبی تعاون کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے انتہا پسند سلفیوں کو استعمال کررہے ہیں۔ المنار نے فرانسیسی ویب سائٹ "پلینٹ نو فاؤلانس (Planet Nu Faolanc)" کے حوالے سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کے لئے خفیہ سعودی ـ صہیونی تعاون کے بارے میں لکھا: کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ شام کے واقعات کے پس پردہ سلفیوں کا کردار ہے اور شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والوں میں اکثریت انتہا پسند سلفیوں کی ہے اور اسرائیل اور سعودی عرب ان واقعات کے پس پردہ امریکہ کے تعاون سے شام کے خلاف جنگ کی قیادت کررہے ہیں۔ المنار نے لکھا: شام میں سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات ہیں اور یہ دونوں شامی عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے انتہا پسند سلفیوں سے بےتحاشا استفادہ کررہے ہیں۔ المنار نے مذکورہ فرانسیسی سائٹ کے حوالے سے مزید لکھا: "یہود ـ نصاری ـ وہابی" مثلث اتحاد، مشرق وسطی میں سلفی انتہا پسندوں کو امریکی ـ صہیونی مفادات کے لئے استعمال کررہا ہے اور ان کو مالی امداد فراہم کررہا ہے۔ فرانسیسی ویب سائٹ "پلینٹ نو فاؤلانس" نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل ـ اگرچہ بظاہر ایک دوسرے کے دشمن ہیں لیکن ـ پس پردہ ہمآہنگ ہوکر عمل کرتے ہیں خاص طور پر اگر ان کو ایران اور شام کا سامنا ہو۔ ............/110

درج ذیل لنک کو کلک کریں:

         /