25 مارچ 2012 - 19:30

لشکر یزید کے مسلح دھشتگردوں نے سبزل روڈ پر ویلڈنگ کی دکان پر موجود شیعہ جوانوں پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں نوجوان اعجاز حسین ولد غلام حسین شھید اور علی اصغر ولد یوسف علی زخمی، بی-ایم۔سی اسپتال منتقل۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے کے قریب سپاہ یزید کے موٹر سائیکل سوار مسلح دھشتگردوں نے حنیف ویلڈنگ شاپ سبزل روڈ نزد پود کلی چوک، پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اعجاز ولد غلام حسین شھید اور علی اصغر ولد محمد یوسف شدید زخمی ہو گئے۔ شھید اور زخمی ہزارہ ٹاون کے رہائشی تھے۔

یاد رھے کہ ھم کوئٹہ میں شیعیان علی علیہ السلام پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے اور اس ملک کے محسن مظلوم بن کر جینے پر مجبور ہیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک پر ظلم و جبر کا تسلط ہے اور حکومت عوام کے تحفظ سے غافل ہی نہیں بلکہ ظلم و جبر میں برابر کی شریک ہے۔ 

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جو قومیں ہر طرف سے مایوس ہوکر بھی اپنے تحفظ کے لئے اقدام نہیں کرتیں ان پر ظلم مسلط ہوجاتا ہے۔

بشکریہ از شیعہ کلنگ

.......

/169