21 ستمبر 2011 - 20:30

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان برادر حسن کاظمی اور کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد رضوی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ اور 29 بے گناہ مسلمانوں کی مظلومانہ شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

ابنا: انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کی سرپرستی حکومت بلوچستان کر رہی ہے۔ آئی ایس او ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے سوگ کے اعلان کی حمایت کرتی ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاج بھی کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ایک منظم سازش کے تحت محب وطن شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اس مسئلے پر چیف جسٹس آف پاکستان کوئٹہ جا کر دہشت گردی کے ذمہ داروں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں۔رہنماں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ملت جعفریہ کے لئے تنگ کی جا رہی ہے، بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے اور اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ جب سے کوئٹہ میں امریکی سفارت خانہ کا قیام عمل میں آیا ہے بلوچستان میں بدامنی کی فضا مزید بڑھ رہی ہے، امریکا اور بھارت مل کے پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں، لیکن ملت جعفریہ اتحاد بین المسلمین کے راستے پر چلتے ہوئے دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔.............

/169