اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

20 جنوری 2024

6:01:43 PM
1430889

سائنس و ٹیکنالوجی؛

خلائی میدان میں ایک عظیم کامیابی اور؛ ایرانی لانچر نے "ثریا" نامی سیارچہ 750 کلومیٹر کے مدار میں بھیج دیا گیا + ویڈیوز

ایران کی خلائی ایجنسی نے "ثریا" نامی نیا سیارچہ، سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے تیار کردہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے تین مرحلاتی سیٹلائٹ کیریئر "قائم-100" کے ذریعے 750 کلومیٹر کے مدار میں پہنچا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ثریا نام سیارچہ، سیٹلائٹ کیریئر "قائم-100" کے ذریعے خلا میں 450 کلومیٹر کے مدار میں قرار دیا ہے۔ اس کیریئر کی لانچنگ کا تجربہ دو بار کیا جا چکا تھا اور اس نے تیسرے مرحلے میں 50 کلوگرام کی تحقیقاتی کھیپ کو 750 کلومیٹر کے مدار تک پہنچا دیا۔

قائم-100 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کا تیار کردہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا تین مرحلاتی سیٹلائٹ کیریئر ہے۔

ایرانی خلائی ایجنسی نے پہلی مرتبہ اپنا سیارچہ 750 کلومیٹر کے مدار میں پہنچا دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خلائی ایجنسی کا سیارچہ "ثریا" کامیابی کے ساتھ خلا میں تعینات کیا جا چکا ہے اور یوں ایرانی خلائی فعالیت کا نیا ریکارڈ قائم ہؤا ہے۔

یہ سیارچہ آج [بروز ہفتہ 20 جنوری 2024ع‍ کی] صبح کو، سپاہ پاسدران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ، سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ سمیت متعدد سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔

اس سیٹلائٹ کیریئر کے پہلے مرحلے کا تجربہ پہلے مرحلے کے ـ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے ـ رافع کیریئر کے ذریعے کامیابی کے ساتھ انجام پایا، اور "قائم-100" ٹھوس ایندھن سے چلنے والا پہلا تین مرحلاتی ایرانی سیٹلائٹ کیریئر ہے جسے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور سیارچہ بھی سپاہ اور وزارت مواصلات کے تعاون سے تیار ہؤا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے اس حوالے سے اپنے تاثرات یوں بیان کئے: "اللہ کے فضل سے عوامی حکومت کے قیام [اگست 2021ع‍] کے بعد سے اب تک یہ دسویں خلائی لانچنگ تھی جس نے بلندی (altitude) کے حوالے سے ریکارڈ قائم کیا. تھوڑی دیر پہلے قائم-100 سیٹائٹ کیریئر نے اپنی خلائی کھیپ کو کامیابی سے 750 کلومیٹر کے دائروی مدار (Circular orbit) میں پہنچایا۔ قائم-100، ایک سو کلوگرام کا تحقیقاتی کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے اس بار 50 کلوگرام کا تحقیقاتی کارگو خلائی مدار میں قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلی بار اپنا سیٹلائٹ 750 کلومیٹر کی بلندی میں تعینات کیا ہے جس کے بدولت سیٹلائٹ 10 سال تک پائیدار رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110