اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے مواصلات اور ٹرانسپورٹیشن نے ڈی ایٹ کانفرنس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران قطر کو مصنوعات کی ترسیل اور اس حوالے سے ایرانی ٹرانزٹ پر تبادلہ خیال کیا.
ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی 'عباس آخوندی' نے اپنے ترک ہم منصب احمد ارسلان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ایران، ترکی اور قطر کے درمیان نقل و حمل سے متعلق جلد تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے.
انہوں نے ترکی کے عراق کو براستہ ایران ٹرانزٹ اور ایرانی ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا.
ایرانی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ نقل و حمل میں باہمی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق بھی کیا ہے.
دونوں وزرا نے ایران اور ترکی کے درمیان مسافربردار ریلوے سروس کے جلد قیام پر بھی زور دیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲