29 اکتوبر 2011 - 20:30

افغانستان ميں امريکي فوجي کارواں کے راستے ميں ہونے والے بم دھماکے ميں تيرہ امريکي فوجي ہلاک ہو گئےـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق ايک حملہ آور نے کابل کے دار الامان علاقے ميں جہاں سے امريکي فوجي کارواں گزر رہا تھا اپني گاڑي کو دھماکے سے اڑا دياـ
دھماکے ميں تيرہ امريکي فوجي ہلاک اور متعدد زخمي ہوئےـ

بعض رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ طالبان نے اس حملے کي ذمہ داري قبول کي ہےـ جائے وقوعہ پوليس اور سيکورٹي اہلکارں کے محاصرے ميں ہےـ
افغانستان ميں ڈيڑھ لاکھ سے زائد غير ملکي فوجي تعينات ہيں ليکن بد امني ميں روز بروز اضافہ ہو رہا ہےـ

...........

/169