اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : iqna
بدھ

31 مئی 2017

5:38:08 PM
833336

انڈین مسلمان کے پاس۵۰۰ ساله تاریخی سونے کے پانی سے لکھا قرآن مجید

بین الاقوامی گروپ: عثمانی دور کے قدیم سونے کا قرآن مجید انڈین مسلمان کی ملکیت ہے جسکا وہ رمضان المبارک میں مطالعہ کرتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملایشیاء میں تیس سال سے مقیم انڈین مسلمان بینکار «محمد حارث» کا کہنا ہے : پانچ سال سے یہ قرآن میرے پاس ہے اور اسکی وجہ سے میری زندگی بابرکت بن گیی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مجموعی طور پر عثمانی دور کا یہ نادر قرآنی نسخہ جو سونے کے پانی سے لکھا گیا ہے چودہ سیٹوں پر مشتمل ہے جسمیں سے ایک میرے پاس جبکہ باقی تیرہ میرے سالے «اسماعیل کاظم» کے پاس موجود ہیں۔

حارث کا کہنا ہے کہ نومبر سال ۲۰۰۹ کو ملایشین وزیراعظم«ماهاتیر محمد» نے اس قرآن کو دیکھا اور اسکی تعریف کی۔

انکا کہنا ہے کہ میری زاتی زندگی میں اس قرآن سے کافی برکت آگیی ہے اور میرا ارادہ ہے کہ جلد کسی جیولری شاپ پر اسکی نمایش منعقد کروں۔

اگرچہ اسکی قیمت کا درست اندازہ نہیں مگر مجموعی طور ہر سیٹوں کا تخمینہ ۵۹ ملین ڈالر لگایا جاتا ہے۔

حارث کا کہنا ہے: میرا ارادہ ہے کہ اس قرآن کی فروخت سے عالم اسلام کی ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے ایک مرکز قایم کروں۔

.......

/169