اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

9 مئی 2024

2:59:18 PM
1457371

طوفان الاقصی؛

تصویری خبر | یہودی ریاست اپنے تحفظ کی صلاحیت سے محروم ہے!

ایک ایرانی صحافی نے اپنے ٹیلی گرام چینل میں لکھا: اسرائیل اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ایک ایرانی صحافی محمد ایمانی نے اپنے ٹیلی گرام چینل "اسرائیل ٹوڈے" میں لکھا: اسرائیل اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ وہ لکھتے ہیں:

- ذرائع کی تحقیقات کے مطابق، جنگ کے آغاز سے 370 کارگو طیاروں اور سپلائی [بحری] جہازوں نے ـ جن میں اکثریت امریکی طیاروں اور جہازوں کی ہے ـ اسرائیلی فوج کو مسلح اور کھڑا رکھا ہے۔

- یہ اسرائیل کے اندر تشویش کا سبب ہے۔ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ یہودی ریاست کو اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت کا مالک ہونا چاہئے؛ جبکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل امریکہ کی مسلسل امداد اور اس ملک کی طرف سے سامان رسد کی مسلسل ترسیل کے بغیر ایک حقیقی جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

- اسرائیل کے اندر بھی ایک بڑی تعداد کی یہ آواز سنائی دے رہی ہے کہ موجودہ جنگ کے بعد ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے کر اس صورت حال پر غور ہونا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110