اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

3 مئی 2024

11:54:51 AM
1455881

رہبر انقلاب اسلامی نے یوم معلم کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تعلیم و تربیت کے سلسلے میں ہدایات دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے یکم مئی 2024ع‍ کو یوم معلم کے موقع پر پورے ملک سے آئے ہوئے اساتذہ سے خطاب کیا۔

اساتذہ سے خطاب کے پہلے حصے کا تعلق وزارت تعلیم و تربیت سے ہے جس کے اہم نکات حسب ذیل ہیں:

- ترقی، سلامتی، علم اور تمام انسانی اور اسلامی اقدار کو عملی جامہ پہنانے کا انحصار مناسب افرادی قوت پر ہے اور یہ کار عظیم تعلیم و تربیت [کی وزارت] کے ذمے ہے۔

- تعلیم و تربیت کی بنیادی اصلاحی دستاویز میں ترمیم کا سلسلہ ـ وزارت تعلیم و تربیت کے ـ اندرونی اور بیرونی ماہرین کی مدد سے، جاری رہنا چاہئے۔

- اساتذہ کی معاشی اور مادی حالت بہتر بنانا، جس پر ہمیشہ زور دیا جاتا رہا ہے، اور اب بھی جہاں تک ممکن ہو اس سلسلے میں کوشش کرنا چاہئے۔

- استاد کو ہر انسان میں موجود روحانی قوت اور عشق و محبت سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ضروری وسائل، ضرورتوں اور تجربات کو بروئے کار لا کر استاد کے عظیم الشان کام کو استوار اور پائیدار بنانا چاہئے۔

- معلم کی نیت، حوصلہ، محرکات، اور "استادی" کے منصب کا حقیقی ادراک، نئی نسل کی تربیت کا لازمہ ہے۔

- اساتذہ کی تربیت کے مراکز [یونیورسٹیوں] کو تقویت پہنچانا، اساتذہ برادری کی اگلی سطوح پر ترقی کرنے کا لازمہ ہے۔

- اتربیتی مسائل پر صرف استاد کی توجہ، کافی نہیں ہے بلکہ ایک پورے مجموعے کو اس انتہائی اہم مسئلے کی ذمہ داری سنبھالنا چاہئے۔

- نوجوانوں سے توقعات میں سے ایک سماجی آفتوں کا سے نمٹنا اور ان کے معرض وجود میں آنے کا سد باب کرنا ہے۔

- سماجی آفتوں کو اسکولوں کے اندر، نہیں ہونا چاہئے اور یہ تربیتی شعبے کے فرائض میں سے ہے۔

- نوعمر بچوں اور نوجوانوں کے لئے، ملک اور نظام کے بنیادی مسائل کی صحیح تشریح، تربیتی شعبے کی دوسری ذمہ داری ہے۔

- اسکولوں کے طلبہ، نوجوانوں اور نوعمر بچوں کو نظام حکومت کی پالیسیوں اورر رویوں کی منطق اور عقلی بنیادوں سے باخبر رہنا چاہئے اور جاننا چاہئے کہ "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کی پشت پر کونسی منطق، مضمر ہے اور ایران بعض ممالک اور حکومتوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔

- تعلیم و تربیت میں انتظآمی استحکام بہت اہم ہے۔

- میں ہایئر سطح سے مڈل سطح تک استحکام پر زور دیتا ہوں تاکہ اہم کاموں اور پروگراموں کو جاری رکھا جا سکے۔

- نمونہ سازی اور اساتذہ کے برتر کرداروں کو متعارف کرانا، بہت ضروری اور شوق انگیز ہے۔

- استاد کو علم آموزی [سیکھنے اور سکھانے] کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو حوصلہ، عزم و ہمت، خود اعتمادی اور حصول تعلیم اور کام سے لگاؤ، بھی سکھانا چاہئے۔ تاکہ طلبہ کی اندرونی صلاحیتیں بھی پروان چڑھیں۔

- "طلبہ کو قومی نگاہ دینا" (اور قومی سطح کی سوچ عطا کرنا) ہماری اگلی توقع ہے، یعنی طلبہ جان لیں کہ حصول علم اور کلاس روم، عمومی پیش رفت کی طرف قومی حرکت کا حصہ اور ملک کو آگے لے جانے والی قوت محرکہ کا جزو ہے۔

- "امید آفرینی"، "طلبہ کی سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی" نیز "طلبہ کو مہارتیں سکھانا" ہماری اگلی سفارش ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110