قبر کی پہلی رات کام آنے والی نماز(ماہِ رجب کی پہلی جمعرات کے اعمال)

قبر کی پہلی رات کام آنے والی نماز(ماہِ رجب کی پہلی جمعرات  کے اعمال)

قبر کی پہلی رات کام آنے والی نماز

ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھیں اور جب نماز مغرب کا وقت آجائے تو نماز مغرب و عشاء کے درمیان ۱۲ رکعت نماز، دو، دو رکعت کرکے بجالائی جائے۔

ہر رکعت میں ایک بار سورہ حمد اور تین مرتبہ سورہ انا انزلناہ اور بارہ مرتبہ قل ھو اللہ، پڑھیں ۔

 

نماز تمام کرنے کے بعد ۷۰ بار پڑھیں:

اَللّہمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الاُْمِّىِّ وَعَلى آلِہ

 

پھر سجدے میں سر رکھیں اور ۷۰ مرتبہ پڑھیں :

سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ

 

پھر سجدے سے سر اٹھائیں اور ۷۰ مرتبہ پڑھیں:

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجاوَزْ عَمّا تَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِىُّ الاَعْظَمُ

 

پھر سجدے میں سر رکھیں اور کہیں:

سُبُّوحٌ قُدّوُسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ

 

پھر دعا مانگیں انشأ اللہ قبول ہوگی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*