ابنا کی نئی ویب سائٹ کچھ دنوں میں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی میں پیش آنے والی احتمالی خرابی کے حوالے سے ضروری اعلان

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی میں پیش آنے والی احتمالی خرابی کے حوالے سے ضروری اعلان

رواں ماہ کی ۱۶ تاریخ سے نئی ویب سائٹ پر موجودہ ایڈرس www.abna.ir سے ہی مطالب اپلوڈ ہونا شروع ہو جائیں گے اس دوران گزشتہ مطالب کی محفوظ شدہ دستاویزات تک رسائی ممکن نہیں ہو گی۔ البتہ قارئین حضرات گزشتہ مطالب کو اس ایڈرس www.abna.co پر ملاحظہ کر پائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نئے شمسی سال (۱۳۹۳) کے آغاز پر اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کی نئی ویب سائٹ افتتاح کی جائے گی۔’’ابنا‘‘ نیوز ایجنسی کے مینجمنٹ ادارے نے ایک اہم اعلانیہ جاری کر کے رواں مہینے کی ۱۶ تاریخ سے ۱۹ تک اس نیوز ایجنسی میں پیش آنے والی احتمالی خرابی کے حوالے سے قارئین کو مطلع کرتے ہوئے معذرت خواہی کی ہے۔اس اعلانیہ کا ترجمہ درج ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیماہل البیت(ع) نیوز ایجنسی گزشتہ سات سال سے ’’معارف قرآن و عترت کی نشر و اشاعت‘‘ اور ’’پیروان اہلبیت(ع) کے خلاف عالمی میڈیا کے حصار کو توڑنے‘‘ کی غرض سے بروئےکار لائی گئی۔ ابنا نیوز ایجنسی نے اس مختصر مدت میں کمی اور کیفی اعتبار سے اپنی کارکردگی پیش کر کے وسیع مقدار میں مخاطبین کو جذب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہاں تک کہ آج دشمنان اہلبیت(ع) و تشیع کا اس بات پر اعتراف ہے کہ ابنا ۱۹ زبانوں کے ذریعے شیعیان عالم کے اندر سب سے زیادہ مقبول اور موثر ویب سائٹ ہے۔نیز اس خبر رساں ایجنسی نے گزشتہ عرصے میں اتحادی پہلو اور اعتدال پسندانہ رویے کو اپناتے ہوئے نہ صرف لاکھوں شیعوں کے درمیان مقام حاصل کیا بلکہ اہلسنت اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان بھی ایک خاص مقام کسب کیا ہے۔لیکن مواصلاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی اور نئی سہیولیات کے وجود میں آنے کی وجہ سے ابنا کی موجودہ سائٹ مخاطبین کی تمام ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہی تھی لہذا کافی عرصہ پہلے سے اس میں تبدیلی لانے کے حوالے سے میٹینگیں کی گئی اور نئ ویب سائٹ لانچ کرنے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا۔اگر چہ ابنا کی مالی پوزیشن دوسری ملکی اور غیر ملکی نیوز ایجنسیوں کی حد تک نہیں ہے لیکن اس کے فداکار عملے نے مومن اور متدین انجینئروں کی ایک ٹیم کی مدد سے نئی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس میں موجودہ مواصلاتی ٹیکنالوجی کی تمام سہیولیات فراہم ہیں اور اس کا افتتاح نئے شمسی سال کے آغاز پر کیا جائے گا ۔ اس کے ضمن میں، افریقہ کے شیعوں کی جانب سے ہونے والی مسلسل فرمائشات کی بدولت  افریقہ کی زبان ’’ہوسا‘‘ کا بیسویں زبان کے عنوان سے ابنا میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔رواں ماہ کی ۱۶ تاریخ سے نئی ویب سائٹ پر موجودہ ایڈرس www.abna.ir سے مطالب اپلوڈ ہونا شروع ہو جائیں گے اس دوران گزشتہ مطالب کی محفوظ شدہ دستاویزات تک رسائی ممکن نہیں ہو گی۔ البتہ قارئین گزشتہ مطالب کو اس ایڈرس www.abna.co  پر ملاحظہ کر پائیں گے۔اس بابت ہم اپنے قارئین اور مخاطبین سے معذرت خواہی کرتے ہوئے اس بات کی امید دلاتے ہیں کہ ابنا نیوز ایجنسی نئی ویب سائٹ کی شکل میں نئے رنگ و روپ کے ساتھ خبری اور ثقافتی خدمات انجام دینے میں انشاء اللہ انفرادی حیثیت کی حامل ہو گی۔                                                                             اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مینجنمنٹ                                                                                                                ۱۱ مارچ ۲۰۱۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲