عربی اخبار کی خوبصورت ہیڈنگ:

رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی

رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی

الخبر پریس نے یہ ہیڈنگ لگا کر کہ’’ رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی ہیں‘‘ اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگر سعودی عرب اپنا سارا سرمایہ ہمیں دے دے تو ہم ان نعلین کے مقابلے میں اسے ٹھکرا دیں گے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نہ صرف ایران بلکہ شیعیان عالم کے مرجع تقلید اور ولی امر المسلین ہیں اتنے بڑے عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود ان کی مادی زندگی قاعدۃ بہت عالیشان زندگی ہونا چاہیے تھی لیکن حقیقت اس کے برخلاف ہے رہبر معظم انقلاب کی مادی زندگی ایک عام شخص کی زندگی کی سطح سے بھی بہت نیچے ہے۔امام خامنہ ای خود بھی حقیقی معنی میں زاہدانہ زندگی گزارتے ہیں اور ملک کے دیگر عہدہ داروں کو بھی اس بات کی سفارش کرتے ہیں کہ اپنی زندگی میں محتاط رہیں اور فضول خرچی نہ کریں۔رہبر معظم انقلاب حالیہ دنوں مجلس خبرگان کے نمائندوں کے ساتھ ہوئے اجلاس میں خطاب کرنے کی غرض سے جب اپنی مسند پر تشریف فرما تھے تو شاید حاضرین مجلس اس بات کی طرف متوجہ نہ ہوئے ہوں گے کہ معظم لہ نے جو نعلین پہنی ہوئی ہیں وہ کناروں سے ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن اس اجلاس سے شائع شدہ تصاویر کو عربی صارفین نے سوشل نٹ ورک پر شائع کر کے اس نکتے کی طرف متوجہ کیا کہ ایک طرف عربی ممالک کے حکام کی عالیشان زندگی کو دیکھیے اور دوسری طرف رہبر انقلاب حضرت خامنہ ای کی زاہدانہ زندگی کو ملاحظہ کیجیے۔

سوشل نٹ ورک پر رہبر معظم کی یہ تصاویر شائع ہونے کے بعد لبنان کے نیوز پیپر’’ الخبر پریس‘‘ نے ایک خوبصورت ہیڈنگ لگا کر عرب ممالک کے حکام کی اوقات دکھلا دی۔

الخبر پریس نے یہ ہیڈنگ لگا کر کہ’’ رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی ہیں‘‘ اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگر سعودی عرب اپنا سارا سرمایہ ہمیں دے دے تو ہم ان نعلین کے مقابلے میں اسے ٹھکرا دیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ثقافتی و اسلامی فکر تحقیقاتی سنٹر کے سربراہ حجۃ الاسلام علی اکبر رشاد نے چند روز قبل اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں رہبر معظم انقلاب کی ٹوٹی ہوئی نعلین کی تصویر لوں تاکہ ’’سید علی‘‘ کی سادہ زیستی اور زاہدانہ زندگی کو دوسروں کے لیے منعکس کر سکوں۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی زندگی اس قدر دنیاوی تجملات سے دور ہے کہ حتیٰ انقلاب کے مخالف افراد بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں مالی اعتبار سے ایک سیاہ نکتہ بھی تلاش نہیں کیا جا سکتا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲