اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی کی حالیہ خرابی کے حوالے سے اہم اعلان

دشمنان خدا اور دشمنان حقیقت و انسانیت کو اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی کی عالم اسلام میں تاثیر اور مقبولیت برداشت نہ ہو سکی لہذا اس مختصر سے عرصے میں کئی بار اسے ہیکروں کے شدید حملوں، میڈیا کی سازشوں اور دشمنان اہلبیت(ع) کے پرپیگنڈوں کا نشانہ بنا گیا؛ استکبار کے سیٹلائٹ نٹ ورک پر اس کی نسبت منفی رپورٹیں نشر کی گئیں، وہابی چینلوں پر اس کے خلاف شدید تبلیغ کی گئی اور سعودی عرب، بحرین، ملائیشیا کی بعض ریاستوں اور افریقہ کے کچھ ممالک میں اسے فلٹر کر دیا گیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ ہفتے اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پر دشمنان اہلبیت(ع) کی جانب سے کئے گئے شدید سائبرانہ حملوں کے باعث ابنا کی ویب سائٹ میں خرابی آ جانے کے پیش نظر اس کی مینجمنٹ نے ایک اہم اطلاعیہ نشر کر کے اپنے قارئین حضرات کو مطلع کیا ہے۔اس اطلاعیہ میں ابنا میں پیش آئی حالیہ دنوں کی خرابی کی وجہ کو شدید سائبری حملے اور ہیکروں کی سعی ناکام قرار دیتے ہوئے اس بات کی خوشخبری دی گئی ہے کہ ابنا سائٹ ماہ ربیع الاول میں نئی شکل و صورت اور نئے مطالب کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔اطلاعیہ کا مکمل ترجمہ:بسم اللہ الرحمن الرحیماہل البیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے سات سال پہلے ’’معارف قرآن و عترت(ع) کی نشر و اشاعت‘‘ اور ’’پیروان اہلبیت(ع) کے خلاف عالمی میڈیا کے حصار کو توڑنے‘‘ کے مقصد سے فضائی دنیا میں قدم رکھا۔ اس مختصر سے عرصے میں ابنا نے خبری اور ثقافتی میدان میں کمیت اور کیفیت کے لحاظ سے عمدہ مطالب پیش کر کے اپنے مخاطبین اور قارئین کے درمیان اس قدر جگہ بنا لی کہ اس وقت تشیع کے سر سخت دشمنوں کے بقول اس ویب سائٹ نے دنیا کی ۱۹ زندہ زبانوں کے ذریعے دنیا بھر کے شیعوں کے درمیان تہلکہ مچا رکھا ہے۔علاوہ از ایں ابنا نے اپنے اعتدال پسندانہ رویے کے ساتھ اور تمام مذاہب و مکاتب فکر کے ماننے والوں کی نسبت توہین آمیز الفاظ کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے نہ صرف شیعوں بلکہ سینکڑوں غیر تشیع کو بھی اپنی طرف جذب کر لیا ہے۔اس بنا پر دشمنان خدا اور دشمنان حقیقت و انسانیت کو اس نیوز ایجنسی کی عالم اسلام میں تاثیر اور مقبولیت برداشت نہ ہو سکی لہذا اس مختصر سے عرصے میں کئی باراسے ہیکروں کے شدید حملوں، میڈیا کی سازشوں اور دشمنان اہلبیت(ع) کے پرپیگنڈوں کا نشانہ بنا گیا؛ استکبار کے سیٹلائٹ نٹ ورک پر اس کی نسبت منفی رپورٹیں نشر کی گئیں، وہابی چینلوں پر اس کے خلاف شدید تبلیغ کی گئی اور سعودی عرب، بحرین، ملائیشیا کی بعض ریاستوں اور افریقہ کے کچھ ممالک میں اسے فلٹر کر دیا گیا۔اگر چہ ابنا کی مالی حالت دیگر قومی اور بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے ساتھ قابل قیاس نہیں ہے لیکن محدود امکانات رکھنے کے باوجود اس کی مینجمنٹ اور انجینئرنگ ٹیم نے تاہم دشمنوں کی طرف سے ہونے والے مختلف حملات کا مقابلہ کیا لیکن جو حملہ ۲۰ دسمبر ۲۰۱۳ کو ہوا وہ اتنا شدید اور وسیع تھا کہ اس نے ابنا کے تمام ٹیکنیکل پروجکٹ کو خراب کر دیا۔گزشتہ ہفتے کیے گئے اس شدید حملے کے بعد ابنا کے ایجینئروں نے دن رات لگ کر کے ایک بار پھر اسے اپنی اصلی حالت پر لانے کی کوشش کی ہے چونکہ اس بار کا یہ حملہ ایک حملہ نہیں تھا بلکہ مسلسل اسے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ آخر کار خدا اور اہلبیت(ع) کے فضل و کرم سے گزشتہ شب ۔۲۸ دسمبر۔  ایک بجے ابنا اپنی اصلی حالت میں لوٹ آئی۔البتہ ابھی بھی کچھ مشکلات باقی ہیں لیکن انشاء اللہ امید ہے کہ ہمارے انجینئر انہیں بھی جلد از جلد دور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔لہذا ہم اپنے تمام قارئین حضرات سے معذرت خواہی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں یہ خوشخبری بھی دینا چاہیں گے کہ اگر چہ دشمنان اہلبیت(ع) کبھی بھی ابنا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گے لیکن ہم ماہ ربیع الاول میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور رئیس مکتب جعفریہ امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ابنا کی ظاہری شکل و صورت اور اس کے خبری اور ثقافتی مطالب میں تبدیلی لا کر اسے بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے اس لیے کہ "كلمة طيبة كشجرة طيبة أصلها ثابت وفرعها في السماء".                                                                                               اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مینجنمنٹ                                                                                                               ۲۹ دسمبر ۲۰۱۳۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲