اعلان داخلہ۔ جامعہ دین القیم، آن لائن نظام تعلیم بذریعہ انٹرنیٹ

اعلان داخلہ۔ جامعہ دین القیم، آن لائن نظام تعلیم بذریعہ انٹرنیٹ

جامعۃ عروۃ الوثقیٰ کے ساتھ ملحقہ اوپن یونیوسٹی جامعۃ دین القیم میں آن لائن فاصلاتی تعلیم کے حاصل کرنے کے لیے داخلے شروع ہو گئے ہیں خواہش مند حضرات داخلہ لے سکتے ہیں۔

ابنا: جامعہ عروۃ الوثقی پاکستان میں ایک اسلامی یونیورسٹی ہے جسکا بنیادی مقصد معاشرے میں نظریاتی اسلام پیش کرنا،مذہبی تعلیم دینا،مذہب کی تبلیغ اور ترویج کرنا ہے۔ یہ یونیورسٹی مکمل طور پر حجت الاسلام آغا سید جواد نقوی کی زیرنگرانی کام کر رہی ہے جسمیں انکو قم۔ایران سے اعلی تعلیم یافتہ علمائے کرام کی خدمات حاصل ہیں۔ جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان طلبہ و طالبات کو حقیقی اسلامی تعلیمات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ طلبہ و طالبات کی صحیح معنوں میں دینی نشونما ہو سکے۔اس ادارے کی کامیابیوں کی وجہ سے دنیا بھر سے مومنین و مومنات جو سچے اور خالص اسلام سے متاثر ہیں اور اسکو سمجھنے اور اس پر عمل کرنا چاہتے ہیں کی طرف سے آن لائن یونیورسٹی کے قیام  کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے فاصلاتی نظام تعلیم ،آن لائن یونیورسٹی جامعہ دین القیم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقی سے الحاق شدہ ہے۔جسمیں ابتدائی طور پر نظریاتی خود رفتار شارٹ(کریش) کورسسز فراہم کیئے جائینگے جبکہ اگلے مرحلے میں  کل وقتی یونیورسٹی کورسسز فراہم کیئے جائینگے۔پروگرام کی ساخت  دستیاب کورسسز کی دو قسمیں ہیں۔1-کریش کورس(مرحلہ ۔1)2-فارمل سیمنری کورس(مرحلہ۔2) جو کہ یونیورسٹی کے دوسرے مرحلے میں دستیاب ہوگا۔کریش کورس ایک ابتدائی ،پیمائشی کورس ہے جو سب کیلئے ضروری ہے اور طالبعلموں کو پہلے ایک ابتدائی پروگرام سے گزرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔جامعہ دین القیم میں باقاعدہ داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ داخلہ فارم حاصل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل کوائف نامہ کو بھر کے اس ایمیل پر بھیجیں۔[email protected]مزید معلومات اور آن لائن اپلائی کرنے کیلئے ویب سائٹ دیکھیں۔http://www.deenulqayyim.com................242