امام خمینی (رح) کی 23ویں برسی؛

کتابِ عشق کا ایک ورق

۷ جون ۱۹۸۹ء کا روز۔۔۔ سورج کی تپش سے درو دیوار دہک رہے تھے۔۔۔ شجر و حجر سلگ رہے تھے۔۔۔ لیکن اس کے باوجود عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور مردوں کا ہجوم تہران کے مصلیٰ بزرگ {عید گاہ} کی طرف ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔ چشم فلک ایک عظیم الشان جلوس کا مشاہدہ کر رہی تھی...

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کتابِ عشق کا ایک ورق

نذر حافی

nazarhaffi@yahoo.com

۷ جون ۱۹۸۹ء کا روز۔۔۔ سورج کی تپش سے درو دیوار دہک رہے تھے۔۔۔ شجر و حجر سلگ رہے تھے۔۔۔ لیکن اس کے باوجود عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور مردوں کا ہجوم تہران کے مصلیٰ بزرگ {عید گاہ} کی طرف ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔ چشم فلک ایک عظیم الشان جلوس کا مشاہدہ کر رہی تھی۔ تہران ائیرپورٹ پر بین الاقوامی شخصیات کا تانتا بندھا ہوا تھا۔ ہر شخص سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی، فضا میں نوحہ و ماتم کے باعث ارتعاش تھا اور عالمی میڈیا یہ سب مسلسل تاریخ کے سینے میں اتارتا جا رہا تھا۔ ایک کروڑ سے زائد افراد اپنے محبوب قائد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے جمع ہو چکے تھے۔ایران کے مشہور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد رضا گلپائیگانی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ کے بعد یہ جلوس تہران کے قبرستان "بہشت زہرا"کی طرف روانہ ہوا، عید گاہ سے "بہشت زہرا "۳۰ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ۳۰ کلومیٹر کا یہ فاصلہ ایک کروڑ کے ہجوم نے پا پیادہ طے کیا۔ سیاہ لباس میں ملبوس لوگوں کے ہاتھوں میں ماتمی پھولوں کے گلدستے اور آنکھوں میں اشکوں کے دریا تھے، عوام کا یہ سمندر سڑکوں پر رواں دواں تھا اور فضاء میں ایک ہیلی کاپٹر تابوت کو اُٹھائے ہوئے محو پرواز تھا، کافی دیر تک لوگ چلتے رہے اور ہیلی کاپٹر پرواز کرتا رہا۔ بلا خر تابوت کو دفن کرنے کے لئے مخصوص احاطے میں ہیلی کاپٹر اترا اور تابوت کو باہر لایاگیاتو ایک کروڑ کا ہجوم سمندر کی موجوں کی طرح تابوت کی طرف بڑھا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے تابوت لے لیا، اب تابوت ایک کروڑ افرادکے ہاتھوں پر تیر رہا تھا، لوگ رو رہے تھے، گریہ کر رہے تھے، تابوت پر پھول پھینک رہے تھےاور تابوت کو چوم رہے تھے۔ عشق و محبت کے ایسے مناظر چشم ہستی نے پہلے کبھی نہ دیکھے تھے۔ زمین پر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی اور کان پڑتی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ ہر شخص اس کوشش میں تھا کہ کسی نہ کسی طرح تابوت کا بوسہ لے لے، اب عوام کے ہاتھ تھے اور امام کا تابوت۔۔۔ کافی دیر بعد بلکل غیر متوقع طور پر عینی شاہد ین کے مطابق عوام کے ہاتھوں پر تیرے ہوئے تابوت کی حرکت کی سمت تبدیل ہو گئی اور تابوت اپنے مدفن کے قریب آنے لگا۔ جیسے ہی تابوت مدفن کی حدود میں پہنچا ڈیوٹی پر مامور انتظامی اداروں کے اہلکاروں نے تابوت کو اپنی حفاظت میں لے لیا، ہیلی کاپٹر بھی فضاء سے اتر آیا۔ ابھی انتطامیہ کے لوگ تابوت کو ہیلی کاپٹر میں پوری طرح رکھنے بھی نہ پائے تھے کے عوام کے دباو کے باعث ہیلی کاپٹر کو ایسے حال میں پرواز کرنی پڑی کہ تابوت کا کچھ حصہ ہیلی کاپٹر سے باہر ہی رہ گیا، ہیلی کاپٹر نے دوبارہ "منظریہ "کی طرف پرواز کی۔ منظریہ وہ مقام ہے جہاں پہلے امام خمینی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) کا تابوت رکھا گیا تھا۔ دانشوروں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی اہم شخصیت کا جنازہ دوبارہ واپس لایا گیا، لیکن سچ تو یہ ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں بلکہ دوسری بار ہوا ہے۔آج سے تقریباً ساڑھے تیرہ سو سال پہلے بھی ایک اہم ترین شخصیت کا جنازہ دوبارہ واپس پلٹایا گیا تھا۔ تاریخ میں آج تک صرف ایک خاندان ایسا ہے جس کے دو تابوت مدفن سے پلٹے ہیں۔ یہ دونوں تابوت آل محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ہیں۔ ایک تابوت حضرت امام حسن (علیہ السلام) کا ہے اور دوسرا حضرت امام خمینی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) کا ہے۔ ان دونوں جنازوں کے پلٹنے میں نمایاں فرق یہ ہے کہ امام خمینی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) کا جنازہ محبت و عشق کے باعث پلٹا ، جبکہ حضرت امام حسن (علیہ السلام) کا جنازہ جب واپس پلٹا تو تیروں کی بارش سے زخمی ہو چکا تھا۔ وقت کے سینے میں صبر امام حسن (علیہ السلام) عرفان فقہاہت بن کر گھلتا رہا اور نسل در نسل علم و عرفان کا یہ سلسلہ جب عصر حاضر میں داخل ہوا تو صبر امام حسن (علیہ السلام) پیکر امام خمینی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) کی صورت میں جلوہ فگن ہوا، حضرت امام خمینی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) نے سیرت امام حسن (علیہ السلام) کا عملی اعادہ کرتے ہوئے نہ صرف بادشاہت کے غرور کو خاک میں ملایا بلکہ آپ نے تاریخ کے چودہ سو سالہ جبر کا سینہ چاک کر کے اسلام کی عظمت رفتہ کو بھی بحال کیا۔جس طرح امام خمینی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) کی زندگی طاغوت کے لیے سد راہ تھی اسی طرح آپ کا جنازہ بھی موجودہ صدی میں طاغوت کےخلاف ریفرنڈم ثابت ہوا، ایسا ریفرنڈم کہ جس نے طاغوت کی شان و شوکت اور رعب و دبدبے کی مکمل نفی کر دی، عوامی اجتماع نے ۷جون ۱۹۸۹ء کو بہشت زہر امیں طاغوت عالم پر واضح کر دیا کہ تم مکرو و فریب کے ذریعے اقوام عالم کو گمراہ کرتے ہو جبکہ اسلام حقائق و حقیقت کی روشنی میں ملتوں کو بیدار کرتاہے۔۷جون ۱۹۸۹ء کو لوگ روتے رہ گئے، عرفاء آہ و بکا کرتے رہے، عشاق گریہ کناں رہے اور یوں حضرت امام حسن (علیہ السلام) کے صبر، شجاعت اور علم و عمل کا وارث یہ جلیل القدر فقیہ پورے عالم اسلام کو سوگوار چھوڑ کر عالم بقاء میں اپنے جد نامدار حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی طرف کوچ کر گیا۔حضرت امام خمینی (رحمۃاللہ تعالی علیہ) نے عالمِ اسلام میں انقلاب اور بیداری کی جو لہر پھونکی تھی آپ کے وصال کے بعد بھی اس کی لہریں ذہنوں کو مسخر اور دلوں کو فتح کرتی چلی جارہی ہیں۔اس حقیقت کا اظہار علامہ عارف حسین الحسینی نےایک پریس کانفرنس میں کچھ یوں کیاتھا:امریکہ اور دوسری طاغوتی طاقتوں کو اسلامی انقلاب سے خطرہ ہے۔ شیعوں سے خطرہ نہیں ہے۔ ایران سے بھی نہیں ہے۔ کیونکہ یہ جو اسلامی انقلاب کی لہر ایران کی سر زمین سے اٹھی ہے۔ اس کے اثرات مراکش میں بھی پائے جاتے ہیں۔ تونس میں بھی پائے جاتے ہیں، مصر میں بھی پائے جاتے ہیں۔ ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔حضرت امام خمینی نے مسلمانوں کو بادشاہوں اور مغربی طاقتوں کی غلامی کی ذلت سے نجات دلانے کے لئے انہیں یہ شعور دیا کہ وہ اپنی انسانی حقوق کو حقیقی معنوں میں حاصل کرنے کے لئے بیدار ہوجائیں اور اٹھ کھڑے ہوں۔ چونکہ اگر انسان بیدار ہوجائے تو پھر کہیں پر انقلاب ٹھونسنے یا صدورِ انقلاب کی ضرورت نہیں پڑھتی جیساکہ اپنے ایک خطاب میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای نےفرمایاہے کہ ہمیں دشمن کہتے ہیں کہ انقلاب کو صادر مت کرو۔ ہم پوچھتے ہیں کہ کیا انقلاب کوئی صادر کرنے والی شئے ہے؟انقلاب تو پھولوں کی خوشبو کی مانند ہےجو خود بخود پھیل جاتی ہے۔ انقلاب تو موسم بہار میں چلنے والی بادِنسیم کی مانند ہےکہ جو خود بخود بدبودار اور گھٹن ماحول کو خوشبودار اور معطر کر دیتی ہے۔ انقلاب کو صادر کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کی لہر خودبخود پھیل جاتی ہے۔ آج پوری دنیا اس حقیقت کو جان چکی ہے کہ بیداری کو کہیں پر ٹھونسانہیں جاتا۔ دانشمندانِ جھان کے نزدیک غفلت سے نجات نیز سوجھ بوجھ، تعقل و تفکر، تدبر و حکمت کوبیداری کہا جاتا ہے۔ خداوندعالم نے جتنی بھی کتابیں بھیجیں اور جتنے بھی انبیاء بھیجے اُنہوں نے انسانوں کو مختلف ذرائع سے سوجھ بوجھ اور تعقل و تفکر کی طرف دعوت دے کر انہیں خوابِ غفلت سے بیدار کیا ہے۔انسان اگر خوابِ غفلت سے بیدار ہو جائے اور اپنے آپ کو پہچان لے تو پھر وہ اپنی انا کی زنجیروں سے رہائی حاصل کر لیتا ہے، تکبر کے زندان سے نجات پا لیتا ہے اور دنیا کی محبت سے جان چھڑوا لیتا ہے۔ لیکن اگر انسان خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہو تو وہ بے شک بیداری، بیداری کے نعرے لگاتا رہے وہ نہ ہی انا کی زنجیروں کو توڑ سکتا ہے، نہ ہی تکبر کے زندان سے فرار کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی محبت کو اپنے دل سے کُھرچ کر نکال سکتا ہے۔ایسا شخص بیداری کے جتنے زیادہ نعرے لگاتا جائے گا۔ اُسے تھکاوٹ، ندامت، پسپائی اور عقب نشینی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اس کی حالت اس شخص کی مانند ہے جو نیند کے عالم میں خواب میں پانی ڈھونڈ رہا ہوتا ہے اور بستر پر عالم خواب میں پانی، پانی، پانی کے نعرے لگا تا ہے۔جب تک یہ شخص نیند سے بیدار نہ ہو جائے پانی، پانی کے نعرے اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتے۔انبیاء اکرام اور ان کے نقش قدم پر چلنےوالی ہستیوں نے انسانوں کو مادیت کی نیند سے جگا کر اور ان کی معنویت کی مہار کھینچ کر کھبی قافلہ بشریت کو آب زمزم تک پہنچا یا، کھبی تفکر آدمیت کو کھینچ کر فرات کی تشنگی میں ڈبو دیا اور کھبی معنویت انساں کو حوضِ کوثر سے سیراب ہونے کا نقشہ بتایا۔ہرنبی، ہر معصوم اور راہِ خدا کے ہر رہبرنے عالم بشریت کے درمیان بیدار ہوجاو بیدار ہوجاو کی ندا دی ہے۔ خالق کی طرف سے مخلوق کی بیداری کی صدا اس لئے ہر دور میں گونجتی رہی ہے کہ اگر انسان بیدار ہو جائے تو وہ آن واحد میں کائنات کی کایا پلٹ سکتا ہے اور پلک جھپکنے سے پہلے حر (ع) کی طرح جہنم سے جنت میں پہنچ سکتا ہے، انسان بڑے سے بڑا انقلاب لاسکتاہے مگرشرط یہ ہے کہ انسان بیدار ہو جائے، بیدار ہو جائے۔۔۔

بقول جوش

کیا فقط مسلماں کے پیارے ہیں حسین (ع) چرخ نوعِ بشر کے تارے ہیں حسین (ع)انسان کو بیدار تو ہو لینے دو  ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین (ع)

حضرت امام خمینی کی اسلامی بیداری کی تحریک در اصل پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی تحریک کا ہی تسلسُل اور نواسہ رسول حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی قربانی کا ہی ثمرہے۔ آج اطرافِ عالم میں یہ جو"مسلمانو!بیدار ہوجاو" کی آواز سنائی دے رہی ہے یہ در اصل حضرت امام خمینی کی ہی آواز ہے۔ یہ جو آج ہر طرف انقلاب کے چراغ جل رہے ہیں، یہ بیداری کی تحریکیں، یہ شعورو آگہی کی مشعلیں، یہ تفکر و تدبر کی انجمنیں، یہ قرآن و تفسیر کی روشنیاں، یہ صاحبانِ علم و فکر کی محفلیں، یہ حریّت و آزادی کی آوازیں، یہ تحریکوں کا وجودِ مبارک، یہ تحقیق وجستجو کی سلسبیل، یہ انقلاب اور بیداری اسلامی کے موضوع پر مقالہ جات اور سیمینار، یہ میڈیا میں انقلاب، انقلاب کی دہائی، یہ مجلوں میں بیداری اسلامی کا شور و غل، یہ مسلمانوں میں بیداری اور انقلاب کی تڑپ، یہ صدام کی رسوائی، یہ طالبان کی نقاب کشائی، یہ قذافی کے ڈرامے کا خاتمہ، یہ عراق میں امریکی استعمار کا بھرکس بننا، یہ مصر اور تونس میں آمریّت کا ملیامیٹ ہونا۔۔۔ یہ آزادی و حریت کی ساری تحریکیں، یہ ساری انجمنیں، یہ ساری قندیلیں، یہ ساری ملتیں، یہ ساری اقوام، حضرت امام خمینی کی محتاج و ممنون ہیں۔بلاشبہ حضرت امام خمینی نےاسلامی بیداری اور ملی شعور کی خاطر جو چراغ جلایاتھا، آج اس چراغ سے ہزاروں چراغ روشن ہوچکے ہیں۔قارئین محترم!آج یہ سوچنے کی بات نہیں کہ آج اگر امام خمینی ہمارے درمیان موجود ہوتے تو وہ اسلامی بیداری کے حوالے سے کیا کرتے؟کیاوہ ریلیاں نکالتے، کفن پوش مظاہرے کرتے، پمفلٹ اور ہینڈ بل نکالتے، کانفرنسیں کرتے۔۔۔ لیکن۔۔۔ آج سوچنےکی بات یہ ہے کہ اگر آج امام خمینی ہمارے درمیان موجودہوتے تواب تک اسلامی بید


دنیا بھر میں میلاد پیغمبر رحمت(ص) کی محفلوں کی خبریں
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی