تعجیل فَرَج کیلئےچالیس دن دعا اور استغاثہ- 2

ظہور امام زمانہ (عج) کے لئےاستغاثہ؛ عراق اور بحرین میں عوام کا وسیع خیر مقدم

ایران، بحرین اور عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امام زمانہ (عج) کے ظہور میں تعجیل کے لئے چالیس دن کی دعا و مناجات کی پیشکش کا زبردست خیر مقدم ہوا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ان تین ملکوں میں عوام مذہبی انجمنوں اور حسینیات و مساجد نے چالیس دن کے لئے دعا و توسل کی مجالس کا اہتمام کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی اور کاظمین مقدس کی حسینیات اور مساجد میں یہ محافل جاری ہیں۔ بحرین کے شہر السترہ میں نوجوانوں نے امام صادق علیہ السلام کی حدیث پر عمل کرتے ہوئے دعائے ندبہ، دعائے "اللہم کن لولیک۔۔۔" اور دعائے "الہی عظم البلاء ۔۔۔" نیز استغاثہ کرنے کا منظم پروگرام شروع کررکھا ہے۔ بغداد کے علاقے صدر سٹی کے محلے "الثورہ" سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس محلے میں بھی دعا و استغاثہ کی محافل جاری ہیں۔دریں اثناء گو کہ پاکستان سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے گویا اور اس پروگرام کو سنجیدہ نہیں لایا گیا ہے لیکن ایران میں انجمن بیت المهدی(عج) نے ایرانی عوام کو اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں کو دیگر ممالک کے پیروان آل محمد (ص) سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ انجمن بیت المهدی(عج) کے سربراہ حجت الاسلام مجید فولادی نے کہا ہے کہ اس انجمن کے اراکین نے استغاثہ و دعا و مناجات کا سلسلہ یکم ذوالحجۃ الحرام سے شروع کررکھا ہے  اور روز جمعہ شام کے وقت زیارت آل یاسین کی پابندی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمعہ کے روز دعائے آل یاسین کے بعد حوزہ علمیہ کے علماء اور مہدویت کے ماہرین حجج اسلام شیخ حسین گنجی، فؤادیان، فرحزاد، پور سیدآقایی وغیر کو خطاب اور تدریس کے لئے بلایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حدیث شریف پر سال کے دوران عملدرآمد کروانے کے لئے ماحول سازی کی ضرورت ہے اور شیعیان اہل بیت (ع) کو اس عمل کی افادیت سے آگاہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہئے حتی کہ شیعیان عالم سب کے سب اپنے امام (ع) کے ظہور کے لائے اکٹھے ہوکر یہ پروگرام آگے بڑھانے کے لئے قدم بڑھائیں۔قابل ذکر ہے کہ بحرین، جزیرہ نمائے عرب، آذربائیجان اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں ـ بالخصوص شیعیان اہل بیت (ع) ـ پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جانے کا سلسلہ شدید سے شدید تر ہوگیا ہے اور محرم کی آمد پر پاکستان میں امام زمانہ (ع) کے منتظرین کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مختلف ملکوں میں شیعیان آل محمد (ص) اور منتظران امام زمانہ (عج) کے قتل کو جنت کی ضمانت قرار دیا جارہا ہے، ان کی تکفیر کی جارہی ہے اور انہیں دین کی حمایت اور اسلام کے دشمن نمبر ایک اسرائیل اور امریکہ کی مخالفت کی سزا دی جارہی ہے چنانچہ حوزہ علمیۂ قم کے طلبہ اور حزب اللہ سائبر ایکٹیوسٹس نے امام صادق علیہ السلام کے ارشاد کی روشنی میں امام زمانہ عَجَّلَ اللہُ تَعالی فَرَجَہُ الشَّریف کے لئے یکم ذوالحجۃالحرام سے چالیس دن تک دعا اور تضرع کی منصوبہ بندی کی ہے۔

تعجیل فَرَج کیلئےچالیس دن دعا اور استغاثہ- 1امام زمانہ (عج) کے ظہور اور تعجیلِ فَرَج کے لئے 40 روز عالمی استغاثہ / اپڈیٹ

تعجیل فَرَج کیلئےچالیس دن دعا اور استغاثہ- 3آیت اللہ وحید خراسانی کی طرف سے ظہور میں تعجیل کے لئے 40 روز دعا و استغاثہ کی ہدایت

تعجیل فَرَج کیلئےچالیس دن دعا اور استغاثہ- 4آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے شیعیان عالم سے تعجیل فَرَج کے لئے دعا اور استغاثہ کرنے کی اپیل کی ہے


مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی