عالمی سحر چینل کے زیراہتمام؛

دستاویزی فلم "سفیرعشق" اردو بولنے والوں کے لئے واقعۂ کربلا کا تعارف

عالمی ٹیلی ویژن نیٹ ورک "سحر" کی تیارکردہ، حدیث و تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم "سفیر عشق" تیسرے بین الاقوامی "طوبی، ثقافتی و تبلیغی فیسٹیول" کی دستاویزی فلموں کے شعبے میں دوسرے نمبر پر رہی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دستاویز فلم "سفیرعشق" کی پروڈیوسر "حمید رضا مرتضوی" ہیں؛ یہ فلم موجودہ ہجری شمسی سال میں سحر ٹی وی کی اردو سروس کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہ فلم بیں الاقوامی "طوبی، ثقافتی و تبلیغی فیسٹیول" کی دستاویزی فلموں کے شعبے میں دوسرے نمبر پر رہی اور  اسے تعریفی اسناد، فیسٹیول کے مجسمے اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

تیسرے فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں جامعۃ المصطفی العالميہ کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا اعرافی، آيت‌اللہ حايری شيرازی اور مدرسہ عالیہ امام خمینی کے طلبہ اور اساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس میں افغانستان میں بنی دستاویزی فلم "طالبان" کے بعد ۔ جس میں سفیر عشق دستاویزی فلم ۔ دوسرے نمبر پر آئی جبکہ  بنگلہ دیش میں بنی دستاویزی فلم "الرحمن" نے تیسرا رتبہ حاصل کیا۔

دستاویزی فلم سفیر عشق میں کربلا کا جانگذاز واقعہ جدید ڈھانچے میں روائی اور حدیثی انداز سے اردو بولنے اور سمجھنے والوں کو متعارف کرایا گیا ہے؛ نواسۂ رسول (ص) سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی ولایت کے دور میں حکام اور عوام کے درمیان وقت کے فکری، اعتقادی انحرافات کا جائزہ، امام حسین علیہ السلام کے قیام کے اسباب و عوامل، پیام عاشورا کے احیاء میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے کردار کا جائزہ وہ موضوعات ہیں جو اناؤنسر کی گول میز بات چیت کی صورت میں تسلسل کے ساتھ اساتذہ اور ماہرین فن کے ساتھ زیر بحث لائے گئے ہیں۔

......................

/ 110