دعائیہ الفاظ میں بھنے گوشت اور فرانسیسی الفاظ میں انڈوں کا ذائقہ !!!

جیمس وانرٹن نامی برطانوی شہری الفاظ کو سننے کے ساتھ ساتھ ان کا ذائقہ بھی محسوس کر سکتا ہے۔

جیمس وانرٹن نامی برطانوی شہری ایک ایسی حیرت انگیز صلا حیت سے مالا مال ہے جس میں وہ الفاظ کو سننے کے ساتھ ساتھ ان کا ذائقہ بھی محسوس کر سکتا ہے۔ 50سالہ جیمز جب الفاظ پڑھتا اور سنتا ہے ان کے ساتھ اسے ایک مخصو ص ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے۔ جیمز کا کہنا ہے اسے اسکول میں پڑھی جانے والی دعاؤں کا ذائقہ بھنے ہوئے گوشت جیسا محسوس ہوتا تھا ۔جیمز کو بچپن میں اسکو ل کی کتابیں پڑھنے میں مشکل پیش آتی تھی کیونکہ الفاظ کے ساتھ ان کے ذائقے بھی محسو س ہو تے تھے۔ جیمس کو فر انسیسی الفا ظ پسند نہیں ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ انڈے جیسا ہوتا ہے جبکہ جرمن الفا ظ اسے اچھے لگتے ہیں کیو نکہ ان کا ذا ئقہ اسے مارملیڈ کے ذ ائقے کی یاددلاتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 25 لاکھ افراد قدرتی طور پر اس کیفیت Gustatory Auditory Synaesthesia میں مبتلا ہیں۔