اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

1 جنوری 2020

4:39:47 AM
998002

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات میں ملٹی پولر سسٹم کے لئے چین کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مسائل منجملہ ایران سے متعلق معاملات میں چین کا کردار بہت اہم ہے -

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں عالمی برادری کے عملی اقدام کا مطالبہ کیا - دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے تہران اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی برقراری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹیجک سطح تک دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ تہران اور بیجنگ اپنے تعلقات کو روز بروز فروغ دینا چاہتے ہیں -

چین کے وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان تعلقات کی توسیع اور تقویت پر زور دیا۔




/129