اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
پیر

23 دسمبر 2019

4:30:02 AM
995653

جنوبی کوریا میں مسلمان سیاحوں کی مشکلات

گرچہ جنوبی کوریا میں مسلمان سیاحوں کو جذب کرنے کے لیے خاصی کاوش کی گیی ہے تاہم اب بھی کافی مشکلات موجود ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے ایژا، کے مطابق انڈونیشین مسلمان سیاح «راتی» جس نے ساتھیوں کے ہمراہ جنوبی کوریا کا دورہ کیا تھا  انکو شهر «بوسان» میں حلال خوراک کے لیے ایک بھی ہوٹل نہ مل سکا. آخر کار ایک حلال ہوٹل ملا لیکن انکو مناسب کھانا نہ ملا۔

انکا کہنا تھا: یہاں پر انڈین کھانا مل سکتا ہے تاہم جنوبی کوریا کے مقامی حلال خوراک ہم حاصل نہ کرسکے۔

جنوبی کوریا میں نماز خانوں کی قلت ایک اور مشکل ہے اور نماز پڑھنے کے لیے کافی دور تک سفر کرنا پڑتا ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحککومت سیول میں بھی حلال خوراک کے حوالے سے مشکلات اب بھی موجود ہیں۔

جنوبی کوریا کی سیاحتی ویب سائٹ کے مطابق ایک غیر اسلامی ملک میں حلال خورک ، ہوٹل اور نماز خانوں کا ملنا مشکل ہے تاہم اس کے لیے انکی کوششیں جاری ہیں۔

یونهاپ میڈیا کے مطابق سال کے آخر تک مسلمان سیاحوں کی تعداد یہاں دس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔/



/129