اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : خیبر خصوصی
بدھ

18 ستمبر 2019

10:33:25 AM
976578

لبنان یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ سے خیبر کی خصوصی گفتگو;

مزاحمتی محاذ پہلے سے کہیں زیادہ ہے منظم اور طاقتور/ مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کی ملی شکست

مزاحمت نے دشمن کے مقابلے میں استقامت اور پائیداری کے ذریعے میدان نبرد میں بہت ساری کامیابیاں بھی حاصل کر لی ہیں۔ یمن میں جارحین اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے، شام میں بھی دشمن کا منصوبہ شکست سے دوچار ہوا، عراق میں حشد الشعبی ایک طاقتور محاذ بن کر سامنے آئی ہے۔ لبنان میں بھی حزب اللہ کی طاقت اسرائیل کے مقابلے میں واضح ہے۔ اس بنا پر یہ بات طے شدہ ہے کہ مزاحمتی محاذ پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور طاقتور ہو چکا ہے اور یہ دشمن کے لیے بہت بڑا پیغام ہے بلکہ علاقے میں اس کی مکمل شکست کی دلیل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ مہینوں مزاحمتی محاذ جیسے شام کے صدر جمہوریہ بشار الاسد، فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے رہنماوں، یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان اور پھر شب عاشور کو عراق سے مقتدیٰ صدر نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای سے ملاقات کی اور ادھر شب عاشور کو سید حسن نصر اللہ نے بھی یہ اعلان کر دیا کہ ہم حسین وقت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت مزاحمتی محاذ اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ ایک مرکز پر متحد ہو چکا ہے۔
اسی موضوع کے پیش نظر خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے نامہ نگار نے لبنان یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ “ڈاکٹر طلال عتریسی” سے گفتگو کی ہے جو قارئین کے لیے پیش کرتے ہیں؛

بقیہ یہاں پڑھیں