اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : خیبر صہیون
اتوار

4 اگست 2019

4:44:22 PM
966901

ڈاکٹر محمد حسن قدیری ابیانہ کے ساتھ خیبر کی خصوصی گفتگو؛

عالمی صہیونیت کے مقابلے میں اسلام کی تزویراتی پالیسی

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے عوام کے درمیان یہ بیان کرنے کی کوشش ہی نہیں کی ہے کہ اسلام کا عیسائیت کے بارے میں کیا نظریہ ہے اور یہودیت کا عیسائیت کے بارے میں کیا نظریہ ہے۔ ان دو موضوعات کی تبلیغ و تفسیر اس بات کا باعث بن سکتی ہے کہ مغربی معاشرے میں صہیونیت کی حقیقت کھل کر سامنے آئے۔ میرا یہ ماننا ہے کہ یہ ایک اہم ترین کام اور کوشش ہے جو ہمارے لیے نتیجہ بخش ثابت ہو سکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر کے مطابق، صہیونی یہودی دنیا کے عام افکار پر اپنا تسلط قائم کر کے پوری دنیا پر اپنی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے پیش نظر عیسائیوں کے ساتھ انہوں نے مذہبی تعلقات برقرار کر کے ان سے کافی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ صہیونی یہودی اگر چہ اندرونی طور پر کسی بھی صورت میں عیسائیوں کے ساتھ مذہبی دوستی کے قائل نہیں ہیں لیکن بظاہر خود کو عیسائیوں کا دوست کہلواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اسلام کا چہرہ بگاڑ کر دنیا میں پیش کریں اور عیسائیوں کو مسلمانوں سے دور کر کے اپنے قریب لانے کی کوشش کریں۔
خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر نے اسی موضوع پر میکسیکو اور اسٹریلیا میں ایران کے سابق سفیر ڈاکٹر “محمد حسن قدیری ابیانہ” کے ساتھ گفتگو کی ہے جس کا ایک حصہ یہاں پر قارئین کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
خیبر: عالمی صہیونیت کا مقابلہ کرنے یا اسے کمزور بنانے کے لیے ہمیں کیا اسٹراٹجیک اور تزویراتی پالیسی اپنانا چاہیے؟ آپ کی نظر میں کیا کون کون سے عقلی و منطقی راستے ہیں؟
۔ صہیونی یہودی مغربی ممالک میں اپنا گہرا نفوذ پیدا کر چکے ہیں۔ تقریبا کسی بھی مغربی ملک میں ممکن نہیں ہے کہ کوئی شخص یہودیوں کی مدد کے بغیر کسی سیاسی مقام تک پہنچ سکے۔ صہیونی عرصہ دراز سے دو تزویراتی راستوں کا پیچھا کر رہے ہیں:
الف۔ دنیا کی معیشت اور اقتصاد پر قبضہ
ب۔ میڈیا اور عام افکار پر قبضہ
افسوس کے ساتھ وہ ان دونوں راستوں میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ آج پوری دنیا مخصوصا مغربی ممالک جیسے کینیڈا، اسٹریلیا اور امریکہ کی ثروت صہیونیوں سے تعلق رکھتی ہے۔ اور میڈیا بھی پرنٹ میڈیا سے لے کر بڑے بڑے ٹی وی چینلز تک سب صہیونیوں کے قبضہ میں ہیں اور اس طریقے سے انہوں نے دنیا کے عام افکار پر اپنا تسلط پیدا کر لیا ہے۔

بقیہ یہاں کلک کریں