اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
جمعہ

24 جنوری 2025

10:33:14 AM
1525027

طوفان الاقصی؛

اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے، سابق صہیونی عہدیدار + نکتہ

صہیونی ریاست کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ میں شکست ہوئی ہے اور جنگ بندی کا معاہدہ حماس کی نشوونما میں رکاوٹ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریاست کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ گیورا آیلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ حماس نے واضح فتح حاصل کی ہے۔

آیلینڈ نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیلی ریاست کے لئے ایک بڑی شکست ہے کیونکہ حماس نہ صرف اسرائیل کے مقاصد کے حصول میں حائل ہوئی، بلکہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جن میں سے ایک اقتدار میں رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ حماس کو اپنی طاقت اور صلاحیتوں کو دوبارہ مضبوط ہونے سے نہیں روکتا بلکہ انہیں آگے بڑھا سکتا ہے۔ اگر حماس مضبوط ہوتی ہے اور اسرائیل اس کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو یہ اسرائیل ہو گا جس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہوئی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نکتہ:

گیورا آیلینڈ وہی سابق سفاک صہیونی جرنیل ہے جس نے حالیہ 4 مہینوں تک غزہ کے شمالی علاقوں کا مکمل محاصرہ کرنے اور وہاں کے عوام کو بھوک اور پیاس میں مبتلا کرنے اور بالآخر غزہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کا منصوبہ بنایا تھا کو "جنرلز پلان" کے نام سے مشہور ہؤا اور تاریخ صہیونیوں کے سیاہ کارناموں کے بیچوں بیچ اس خبیث جرنیل کے اس سیاہ ترین منصوبے کو بھی یاد رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110