اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح پیشگامان پیشرفت یا ترقی کے علمبردار نامی قومی ایونٹ کے تسلسل میں ملک میں مختلف پیداواری شعبوں میں سرگرم افراد اور اقتصادی ماہرین سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر امریکہ کی فراہم کردہ سہولتیں اور اسکی مدد نہ ہوتی تو صیہونی حکومت جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے نجی شعبے کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ملک کے نجی سیکٹر نے مختلف شعبوں میں قابل قدر ترقی کی ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ڈالر سے وابستگی کو ملک کی بڑی مشکل قرار دیا اور فرمایا کہ مالی لین دین کے لئے بریکس تنظیم کا خصوصی نظام کہ جس کے تحت رکن ممالک اپنی قومی کرنسیوں کا استعمال کرنے پر قادر ہو سکیں گے، اس مشکل کو حل کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی دیکھئے: غزہ کی کامیابی کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے ارشادات کی تفصیل