اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے طوباس کے جنوب میں واقع طمون میں ایک فوجی دستے میں دھماکہ خیز مواد کے
دھماکے سے ایک اسرائیلی افسر کی ہلاکت اور 3 فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی
ہے۔
ایک اسرائیلی افسر اس وقت ہلاک اور تین دیگر زخمی
ہو گئے جب مقاومت نے اسرائیلی گشتیوں کے راستے میں دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا؛
یہ واقعہ اس وقت رونما ہؤا جب صہیونی فوجیوں نے طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون
پر کل آدھی رات کے بعد دھاوا بول دیا تھا۔
عبرانی ویب گاہ حیدشات بزمان (Hadashot Bazman) نے لکھا: سیکیورٹی کا ایک مشکل واقعہ؛ مغربی کنارے کے علاقے طوباس کے علاقے طمون میں ایک فوجی دستے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اسرائیلی بٹالین کمانڈر ہلاک اور 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔
صہیونی ذرائع نے بتایا کہ مرنے والا افسر ریزرو
اسٹاف سارجنٹ اوتار بین یہودا تھا جس کا تعلق "آفریم" بریگیڈ کی بٹالین
8211 سے تھا۔
طمون کو غاصب افواج کی طرف سے بار بار دراندازی اور
جارحیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن مقاومت کے مجاہدین نے بھی جھڑپوں اور دھماکہ خیز
آلات کے ذریعے ان کا مقابلہ کیا ہے اور صہیونی انہیں کاروائیوں سے باز نہیں رکھ
سکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
