اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

20 جنوری 2025

12:05:40 PM
1524415

طوفان الاقصیٰ؛

مقاومت و مزاحمت جاری و ساری اور فلسطینی کاز زندہ و پائندہ ہے / غاصبین رُو بَہ زَوال ہیں، مصری مبصرین + القسام بریگیڈز کی تصاویر

مصری تجزیہ کاروں نے غزہ میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے گشت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت و مزاحمت بلا شبہہ جاری و ساری ہے اور قابضین و غاصبین رُو بَہ زَوال ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رأیُ الیوم نے لکھا:

- مصری تجزیہ کار "کارم یحیی" نے جنگ بندی کے بعد، غزہ کے نوجوانوں کے جشن و سرور، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو مناظر ان نوجوانوں نے پیش کئے ان سے عیاں ہے کہ وہ نہ صرف پورے علاقے بلکہ پوری دنیا کو بدل ڈالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے نوجانوں نے مقاومت اور قدس شریف کی حمایت کی اور 471 دنوں تک نسل کشی، بھوک اور فاقوں اور صہیونیوں کے ساتھ طویل ترین جنگ اور وحشیانہ ترین جارحیت کو برداشت کرنے کے بعد، غزہ کی سڑکوں پر فتح کے نعرے لگائے۔

- دوسرے مصری تجزیہ کار اور اسلامی تنظیموں کے امور کے ماہر "کمال حبیب" نے کہا: غزہ میں بچوں اور خواتین اور شہیدوں کی ماؤں کے جذبات کے اظہار اور استقامت کے مناظر نے ایک ایسی قوم کے لئے ایک روشن لمحہ ہے جو کبھی بھی نہیں مرتی اور آخری لمحوں تک لڑتی ہے۔

- الاہرام اخبار کے سابق چیف ایڈیٹر، عبدالناصر سلامہ نے کہا: غزہ کی سڑکوں پر جیپوں پر سوار مقاومتی فورسز کی یکایک موجودگی، مقاومت کے جاری رہنے پر تاکید ہے اور اس حقیقت کا اظہار ہے کہ فلسطینی کاز زندہ اور پائندہ ہے اور صہیونی ریاست رُو بَہ زَوال ہے۔

- ایک اور مصری تجزیہ کار "ہشام جاد" نے بھی کہا: غزہ کی سڑکوں پر عزالدین القسام بریگیڈز کا گشت ایک شاندار تاریخی تصویر ہے، سبزپوش (مجاہدین قسام) زیر زمین ٹھکانوں سے ان ہی جیپوں کے ساتھ سڑکوں پر حاضر ہوئے جن پر سوار ہوکر انہوں نے 7 اکتوبر 2023ع‍ کو طوفان الاقصیٰ کا کارنامہ رقم کیا تھا۔ خدا کا سلام ہو تم عزیزوں پر، اے نجیب ترین اور پاک ترین انسانو، تم بہادری، ایثار اور شہادت کی علامت ہو۔

واضح رہے کہ القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے تین صہیونی قیدی عورتوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے سپرد کیا، اور یہ بظاہر جنگ بندی کے بعد غزہ کی سڑکوں پر ان کی پہلی موجودگی تھی جس کے مختلف مناظر کو ذرائع ابلاغ نے وائرل کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110