اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ 90 فلسطینی اسیروں
کو بسیں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مغرب میں بیتونیا کے علاقے میں داخل ہوئی
ہیں۔ اور رہا ہونے والی اسیر فلسطینی خواتین غاصب افواج کی کڑی نگرانی میں مقبوضہ مشرقی
قدس میں واقع اپنے گھروں کو لوٹ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی
فوجیوں نے رہا ہونے والے قیدیوں کے اہل خانہ کو آزادی کا جشن منانے سے روک دیا۔
جنگ بندی اور قیدیوں
کے تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر، القسام بریگیڈز نےاتوار کی رات تین صہیونی
قیدی عورتوں کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110