اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
پیر

20 جنوری 2025

10:18:04 AM
1524382

ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی جعفریان نے بتایا ہے کہ لبنان میں پیجروں کے دھماکے کے دہشت گردانہ واقعے میں زخمی ہونے والے 500 لبنانی شہریوں کا پہلے ہی ہفتے ایران کے مختلف ہسپتالوں میں معالجہ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان میں صہیونیوں کی وسیع پیمانے پر پیجر دہشت گردی کے واقعے کے زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں سے اظہار تشکر کی تقریب تہران کے سربراہی کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی جعفریان نے کہا کہ تہران اور مشہد کے ہسپتالوں کے شانہ بشانہ، ایمرجنسی ڈپارٹمینٹ، ہلال احمر سوسائٹی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے لبنانی زخمیوں کو بہترین طبی خدمات پیش کیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر ڈیڑھ ہزار آپریشن کیے گئے جو اس بات کی علامت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا طبی نظام مختلف نوعیت کے ہنگامی حالات کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے ایک ہفتے کے اندر ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے روزانہ 20 سے 30 ایمبولنسوں کو زخمیوں کی منتقلی کے لئے تیار کر رکھی تھیں۔

علی جعفریان نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈاکٹر اور نرسوں نے رضاکارانہ طور پر اور بلا معاوضہ، ان زخمیوں کے علاج کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔

ڈاکٹر جعفریان نے کہا کہ پیجرز دہشت گردی کے 500 لبنانی زخمیوں کو ایران میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کے باوجود، ملکی سطح پر عام طبی خدمات کی فراہمی ذرہ برابر بھی متاثر نہیں ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ صہیونیوں نے اس نوعیت کے وحشیانہ دہشت گردی کرکے دنیا والوں پر واضح کیا کہ اس وقت دنیا پر حکمرانی جتانے والا چلانے والا نظام کس حد تک ظالم ہے۔

انھوں نے کہا کہ صہیونی اور ان کے حامی، انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں اور ان جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک بھی نہیں پہنچانے دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان پر باقاعدہ حملے سے کچھ عرصہ قبل، درندہ صفت اور انسان دشمن یہودی ریاست نے انسانیت کا بدترین انداز سے مذاق اڑاتے ہوئے ہزاروں لبنانیوں کو بیک وقت پیجرز دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید اور زخمی کردیا تھا اور مغربی ممالک نیز ان کی خدمت پر مامور نام نہادی انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے چپ سادھ لی، اور عالم اسلام بھی معمول کے مطابق خاموش رہا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110