اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : روزنامہ جنگ ـ ابنا
اتوار

19 جنوری 2025

5:46:46 PM
1524253

طوفان الاقصی؛

صہیونی قیدیوں کی القسام بریگیڈز کے مجاہدین کے زیرانتظام حوالگی + تصاویر

غزہ میں غاصب صہیونی ریاست اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد شروع ہونے کے بعد حماس نے 3 صہیونی قیدی عورتوں کو رہا کرنے کے بعد ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطین کی تحریک مقاومت اسلامی حماس کے عسکری ونگ القسام بریگيڈ کے مجاہدین نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں صہیونی قیددی عورتوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

اس موقع پر غزہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے نظم و ضبط کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حماس نے صہیونی قیدیوں کے بین الاقوامی ریڈکراس کے سپرد کردیا۔ قیدی عورتوں میں میں 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ برطانوی نژاد ایملی دماری اور 31 سالہ ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کی گاڑیاں قیدی عورتوں کو لینے غزہ شہر پہنچی تھیں۔

عالمی ریڈ کراس ان عورتوں کو اسرائیل کے خصوصی فوج یونٹ پہنچائے گی، اور انہیں ابتدائی طبی معائنے کے بعد اسپتال لے جایا جائے گا، اور وہ اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔

ذرائع کے مطابق، صہیونی عورتوں کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر غاصب صہیونی دشمن کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 69 فلسطینی خواتین اور 21 بچوں سمیت 90 فلسطینی اسیروں کو مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس ميں واقع صہیونی عقوبت خانوں سے رہا کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

عزالدین القسام بریگیڈز کے مجاہدین کو فلسطینی عوام کا خراج تحسین