اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

17 جنوری 2025

12:43:11 PM
1523525

صہیونیت کی تاریخی ناکامی؛

ایران کا غزہ میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر اظہار اطمینان

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فون رابطے غزہ میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا شام کے بنیادی ڈھانچوں پر صہیونی ریاست کے حملوں اور مزید اراضی پر قبضے کا سد باب کرنے پر زور دیا۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعرات (مورخہ 16 جنوری 2025ع‍) کی صبح کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے سمجھوتے، شام کی صورت حال اور دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔

فریقین نے اس موقع پر شام کے بنیادی ڈھانچوں پر صہیونی حملوں اور مزید شامی اراضی پر صہیونی قبضے کا سدباب کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔

اس موقع پر شامی عوام کی مرضی کے مطابق استحکام کی بحالی اور ایک جامع سیاسی نظام کی تشکیل میں مدد دینے کی غرض سے، شام کی صورت حال کے حوالے سے دوطرفہ اور کثیرالجہتی مشاورت کے تسلسل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے غزہ میں جنگ بندی کے سمجھوتے اور غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کے خاتمے کے امکان پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سمجھوتے کے تمام نکات پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو اور سمجھوتے کے مکمل نفاذ سے غزہ کے عوام کے مصائب اور مسائل میں کمی آئے۔

۔۔۔۔۔۔

110